دنیا بھر میں 2016کا شاندار استقبال کیا گیااور آتش بازی کے رنگین نظاروں سے بلند عمارتیں جگمگا اٹھیں۔ شہریوں نے سال نو کی خوشی میں رقص کرکے جشن منایا۔
2016کی امد کے ساتھ ہی ماسکو رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور آتش بازی کے مظاہرے نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔ دبئی کے برج العرب پر بھی نئے سال کا والہانا استقبال کیا گیا۔برج خلیفہ سے بھی رنگوں کی برسات ہوئی۔سال نو کو سب سے خوش آمدید کرنے والے نیوزی لینڈ میں، اسکائی ٹاور سے پھوٹتی کرنوں نے رات کی سیاہی مٹادی، آکلینڈ کا آسمان سنہرا ہوگیا۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ہاربر برج نے آسمان پر روشنیوں کا پل بنا دیا، ،اوپرا ہاؤس نے رشنیوں سے دھنوں کو
چھیڑا، ہنستے چہروں، ، گاتے دلوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔ جاپان کے بارہ سو سال قدیم ٹوکیو ٹاور سے نکلتی دلکش روشنیوں کی برسات نے نئے سال کو خوش آمدید کہا، ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر پر سال 2016 کا آغاز خوشیوں کے رنگوں اور جھلملاتی امیدوں کے سنگ کیا گیا، دلکش آتش بازی نے ہانگ کانگ کے آسمان کو جگمگا دیا۔
تائیوان میں بارہ بجتے ہی تائی پے کی آسمان کو چھوتی عمارت سے نکلتی روشنیوں نے دیکھنے والوں کے دلوں میں نئی امیدیں جگمگا دیں۔تھائی لینڈ میں نئے سال کاؤنٹ ڈاؤن اسٹارٹ ہوا اور دریا کنارے دلفریب آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا گیا۔انڈونیشیا میں نئے سال کی آمد پر جکارتا راؤنڈ اباؤٹ رنگ و روشنیوں میں نہا گئی، زندگی سے بھرپور نئی امیدیں لیے ہزاروں لوگوں نے سال نو کو خوش آمدید کہا ۔